ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے اس مركز كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام علی خراسانی نے كہا اس سال كےآخر تك انسائيكلو پیڈيا كی دو مزيد جلدوں كی اشاعت ہوجائے گی اور انہیں تہران بك فيسٹيول میں پيش بھی كرديا جائے گا ۔
ان دو جلدوں كے موضوعات میں سے پردہ، حجۃ الوداع، صلح حديبیہ، مختلف اخلاقی فقہ اور كلام كی ابحاث كے ساتھ ساتھ اولياء الٰہی كے زندگی نامے بھی ہوں گے۔ اس انسائيكلو پیڈيا كی ابھی تك آٹھ جلدیں شائع ہوچكی ہیں۔ عالم اسلام میں پہلی مرتبہ اتنے وسيع موضوعات پر دينی اور قرآنی مواد كو شائع كيا جارہا ہے یہ انسائيكلو پیڈيا 30 جلدوں پر مشتمل ہوگا۔
959970