ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ملائيشيا كی خبر رساں ايجنسی" Bernama " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائيشيا كی حزب اسلامی "پان" (PAS)، نے افغانستان میں متعين نیٹو كے فوجيوں كی جانب سے قرآن كے نسخے جلانے پر احتجاج كے لیے نماز جمعہ كے بعد مظاہروں كا اہتمام كيا تھا ۔
واضح رہے كہ ان مظاہروں میں شركت كرنے والے ملائيشيا كے ہزاروں مسلمانوں نے "قرآن کا احترام" اور "مردہ باد امريكا" كے فلک شگاف نعرے لگائے ہیں ۔
قابل ذكرہے كہ ان مظاہروں كے ساتھ پاكستان کی مسلمان عوام نے بھی مختلف شہروں من جملہ ؛ لاہور ، پيشاور ، اسلام آباد اور ملک کے ديگر بڑے شہروں میں نماز جمعہ كے بعد امريكی فوجيوں كی اس شرمناك حركت پر احتجاج اور افغانی عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی كی خاطر مظاہرے كیے ہیں ۔
959587