قطر ؛ بين الاقوامی كانفرنس "قدس كی حمايت" كا انعقاد

IQNA

قطر ؛ بين الاقوامی كانفرنس "قدس كی حمايت" كا انعقاد

22:56 - February 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2282002
بين الاقوامی گروپ : ۲٦ فروری بروز اتور ، عرب ليگ كی جانب سے قطر كے شہر "دوحہ" میں قدس كی حمايت كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے .
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Ma’an News»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تين روزہ كانفرنس اسرائيل كی دھمكيوں كے مقابلے اور قدس شريف سے اظہار يكجہتی كی خاطر منعقد كی گئی ہے ۔ اس كانفرنس كے انعقاد كا فيصلہ دو سال قبل ليبيا كے شہر "سرت" میں عرب ليگ كے بائيسویں اجلاس كے دوران كيا گيا تھا ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں بين الاقوامی قوانين كے مطابق قدس كی قانونی اور تايخی حيثيت كو نظر انداز كیے جانے كو مورد بحث قرار ديا جائے گا ۔
قابل ذكرہے كہ اس كانفرنس كے شركاء قدس كی جعلی تاريخ میں اسرائيلی حكومت كا كردار اور صیہونيوں كی جانب سے فلسطينی عوام كے حقوق كی مسلسل خلاف ورزی كے علاوہ اس شہر كے اسلامی ورثے اور تاريخ كا جائزہ بھی لیں گے ۔
960014
نظرات بینندگان
captcha