فرانس؛ "رحمت الہی" كے موضوع پر شعرو شاعری كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

فرانس؛ "رحمت الہی" كے موضوع پر شعرو شاعری كے مقابلے كا انعقاد

22:56 - February 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2282003
بين الاقوامی گروپ : فرانس كی اسلامی ويب سائیٹ «www.ajib.fr» كی كوشوں سے "رحمت الہی" كے موضوع پر شعرو شاعری كے مقابلے كا انعقاد كيا جا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نےاطلاع رساں ويب سایٹ «ajib» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اسلامی ويب سائیٹ مسلمان جوانوں كو دينی مسائل كی جانب رغبت دلانے كی خاطر "رحمت الہی " كے عنوان سے شعروشاعری كے مقابلے كا انعقاد كر رہی ہے اوران مقابلوں میں پہلی تين پوزشنیں لينے والے شركاء كو قيمتی انعامات دیے جائیں گے۔
اس مقابلے مين شركت كے خواہش مند حضرات ،"رحمت خدا" كے موضوع پرفرانسوی زبان میں ۲۰ سے ۴۰ ابيات پر مشتمل اشعار ، ١۷ مئی تك مقابلے كے سيكرٹریٹ كو ارسال كرسكتے ہیں ۔
قابل ذكرہے كہ ہر عمر كے مسلمان شہری اس مقابلے میں شركت كر سكتے ہیں .جبكه اس مقابلے كی شرائط مندرجه ذيل ہيں : شعر كا عنوان مناسب ہونا چاہیئے ،كسی دوسرے كے اشعار سے استفادہ نہ كيا گيا ہو ،املاء كی غلطيوں سے پاك ہونے كے ساتھ ساتھ اشعار كا متن كم از كم ایک قرآنی آٰیت اور رسول اكرم(ص) كی ايك حديث پر مشتمل ہونا چاہیئے ۔
959279
نظرات بینندگان
captcha