يمن میں "اسلام اور عصر حاضر میں مسلمانوں كی حالت" كے عنوان سے سيمينار

IQNA

يمن میں "اسلام اور عصر حاضر میں مسلمانوں كی حالت" كے عنوان سے سيمينار

23:44 - February 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2282761
بين الاقوامی گروپ: يمن كے دارالحكومت صنعاء میں جامع مسجد شہداء میں ايك سيمينار منعقد كيا گيا جس كا عنوان" اسلام اور عصر حاضر میں مسلمانوں كی حالت " تھا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے يمنی نيوز ايجنسی سبا سے نقل كيا ہے كہ الازہر ڈيپارٹمنٹ كے زير اہتمام صنعاء میں ايك دينی سيمينار منعقد ہوا جس میں مسلمان علماء نے شركت كی۔
شيخ محمد ابراہيم العيسوی جامع مسجد شہداء كے خطيب اور يمن میں الازہر كے ركن نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا آج مسلمان علماء كو اپنی دينی ذمہ داريوں پر عمل كرتے ہوئے لوگوں كو معاشرے میں فتنہ گری سے آگاہ كرنا چاہئے۔ لوگوں كو حكمت اور اچھے بيانات كے ذريعے خدا كی طرف دعوت دينی چاہئے۔
انہوں نے مزيد كہا آج امت اسلامی كو وحدت اور سلامتی كيلئے مختلف چيلنجز در پيش ہیں مسلمانوں كو مل كر ان چيلنجز سے نمٹنے كيلئے جدوجہد كرنی چاہئے۔
العيسوی نے ذرائع ابلاغ كو اعتدال اور رواداری كی سياست اپنانے كی ہدايت كی ہے اور كہا میڈيا كو امت اسلامی كے اتحاد كو قائم كرنے كی كوشش كرنی چاہئے۔
يمن میں الازہر كے ركن شيخ منيسی السيد نے بھی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا آج امت اسلام مختلف فتنوں كا شكار ہے اس كا سبب خدا اور سنت نبی مكرم (ص) سے دوری ہے ہمیں پہلے اپنی اصلاح كرنی چاہئے پھر معاشرے كی اصلاح شروع كرنی چاہئے۔
962033
نظرات بینندگان
captcha