اسلام فوبيا كامقابلہ ؛ مراکش يورپی پبلشرز كے ساتھ تعاون کے لیے تیار

IQNA

اسلام فوبيا كامقابلہ ؛ مراکش يورپی پبلشرز كے ساتھ تعاون کے لیے تیار

23:55 - February 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2282772
بين الاقوامی گروپ : مراكش كی وزارت مواصلات نے اعلان كيا ہے كہ يورپی پبلشرز كی مدد سے اسلام فوبيا كے مقابلے كا منصوبہ تيار كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «afriquehebdo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مراكشی حكومت كے ترجمان "مصطفی الخلفی" نے ايك پريس كانفرنس كے دوران اعلان كياہے كہ مراكش كی وزارت مواصلات نے اسلامی علوم و ثقافت ايجوكيشنل كمپليكس (آيسسكو) كی حمايت سے اسلام فوبيا كے مقابلے اور مسلمانوں كے بارے میں پھيلی غلط فہميوں كے ازالے كی خاطر يورپ میں ايك منصوبے كے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر ان دنوں مراكش كی وزارت مواصلات يورپ كے معتبر پبلشرز كے ساتھ مذكرات میں مصروف ہے تاكہ اسلام مخالف تبيليغات كے سد باب كی خاطر میڈيا مہم كا آغاز كر سكے ۔
واضح رہے كہ ابھی تك اس منصوبے كی تفصيلات يا اس میں شركت كرنے والے پبلشرز سے متعلق كوئی اطلاعات منتشر نہیں ہوئی ہیں ۔
959654
نظرات بینندگان
captcha