اسلامی، مسيحی كمیٹی كی طرف سے مسجد الاقصی كی حمايت كا مطالبہ

IQNA

اسلامی، مسيحی كمیٹی كی طرف سے مسجد الاقصی كی حمايت كا مطالبہ

23:54 - February 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2282774
بين الاقوامی گروپ: بيت المقدس كے دفاع كی اسلامی مسيحی كمیٹی نے عرب اور اسلامی ممالك سے مسجد الاقصی كی حمايت كا مطالبہ كيا ہے اور كہا ہے كہ صیہونی حكومت كے حملات كے خلاف اقدامات كرنے چاہئیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "imemc"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ بيت المقدس كے دفاع كی اسلامی مسيحی كمیٹی نے قدس كی حمايت میں قطر كے دارالحكومت دوحہ میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی كانفرنس میں ان ممالك كے صدور سے مطالبہ كيا ہے كہ صیہونی حكومت كے حملات كو روكنے كيلئے اقدامات كریں۔
اس كمیٹی كے سيكرٹری حنا عيسی نے مطالبہ كيا ہے كہ یہودی آبادكاروں كے مسجد الاقصی پر حملات اور اس پر قبضہ كرنے كی كوششوں كو روكا جائے اور مسجد الاقصی كے نيچے ہونے والی كھدائی جس كی وجہ سے مسجد كی بنيادیں كمزور ہورہی ہیں كو اس كھدائی كو ختم كيا جائے۔
961574
نظرات بینندگان
captcha