ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "imemc"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ بيت المقدس كے دفاع كی اسلامی مسيحی كمیٹی نے قدس كی حمايت میں قطر كے دارالحكومت دوحہ میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی كانفرنس میں ان ممالك كے صدور سے مطالبہ كيا ہے كہ صیہونی حكومت كے حملات كو روكنے كيلئے اقدامات كریں۔
اس كمیٹی كے سيكرٹری حنا عيسی نے مطالبہ كيا ہے كہ یہودی آبادكاروں كے مسجد الاقصی پر حملات اور اس پر قبضہ كرنے كی كوششوں كو روكا جائے اور مسجد الاقصی كے نيچے ہونے والی كھدائی جس كی وجہ سے مسجد كی بنيادیں كمزور ہورہی ہیں كو اس كھدائی كو ختم كيا جائے۔
961574