ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "shorouknews"نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے مصر كے قبطی چرچ كے آرچ بشب نے اعلان كيا ہے كہ اديان كی بے حرمتی ناپسنديدہ جرم ہے۔ جسے ہر دين دار انسان كو رد كرنا چاہئے۔
ذرائع كے مطابق اديان كی توہين سے ان كے پيروكاروں كے درميان اختلاف بڑھے گا اور دنيا میں فرقہ وارانہ تنازعات میں اضافہ ہوگا۔
آرچ بشب نے كہا امريكی افواج كو افغانستان چھوڑ دينا چاہئے اور اس طرح صیہونی افواج كا بيت المقدس پر غاصبانہ قبضہ ختم ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس طرح كے اقدامات سے مسلمانوں كے احساسات مجروح ہوں گےجبكہ آسمانی كتابوں میں دوسروں كے مذہبی عقائد اور مقدسات كے احترام كی تعليم دی گئی ہے۔
961971