ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز چينل "راصد" سے نقل كيا ہے شيخ حسن الصفار نے پر امن مظاہرين پر سعودی عرب سيكورٹی فورسز كی فائرنگ كی مذمت كرنے پر سعودی عرب كی وزارت داخلہ كے اپنے بيانیہ میں شيخ حسن الصفار كی مذمت كی ہے ۔
وزارت داخلہ اور ذرائع ابلاغ نے حسن الصفار كے خلاف بيانات كے جواب میں سعودی عرب كے 74 معروف علماء ،مصنف، متفكر، اور قانونی ماہرين نے شيخ حسن الصفار كے ساتھ يك جہتی كا اعلان كيا ہے۔
ان شخصيات نے اپنے بيانیہ میں كہا ہے كہ شيخ حسن الصفار ايك مخلص اور وطن پرست شخصيت ہیں اور ملك میں ہونے والے تمام واقعات میں بڑا ذمہ دارانہ كردار ادا كيا ہے اور ہميشہ قومی مفادات كا تحفظ كيا ہے۔
962688