اسلامی ترقياتی بنك نے غزہ كی تعمير نو كيلئے ايك معاہدے پر دستخط كئے

IQNA

اسلامی ترقياتی بنك نے غزہ كی تعمير نو كيلئے ايك معاہدے پر دستخط كئے

8:35 - March 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2283788
بين الاقوامی گروپ: اردن كے دارالحكومت امان میں ايك تقريب میں اسلامی ترقياتی بنك نے غزہ كی تعمير نو كے معاہدے پر دستخط كئے۔ مجموعی طور پر فلسطينی پناہ گزينوں كے ريليف اور روزگار ايجنسی كے تعاون سے چار معاہدے پر دستخط كئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا)نے فلسطين كی نيوز ايجنسی "معا" سے نقل كيا ہے كہ اسلامی ترقياتی بنك جو خليج فارس تعاون كونسل كے ركن ممالك كا كوآرڈنیٹر برائے غزہ كی تعمير نو ہے، اس بنك نے فلسطينی پناہ گزينوں كی امداد اور روزگار ايجنسی كے تعاون سے 3/15 ملين ڈالر كی ماليت كا معاہدہ كيا ہے۔
ياد رہے كہ اس معاہدے كے تحت غزہ كی پٹی میں تباہ شدہ گھر اور عمومی صفائی اور صحت كے انفراسٹكچر كی تعميرات كيلئے كام كيا جائے گا۔
963178
نظرات بینندگان
captcha