ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islammessage»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «AVS» كمپنی كی جانب سے "آيفون" موبائلز كے لیے تيار كیے گئے اسلامی حلال سافٹ وئير كی كاميابی كے بعد اس كمپنی نے انڈيرائڈ آپریٹنگ سيسٹم كے حامل موبائلز كے لیے بھی اسلامی سافٹ وئير تيار كيا ہے ۔
یہ سافٹ وئير انڈيرائڈ آپریٹنگ سيسٹم كے ورژن ۱ اور ۲ میں نصب كيا جا سكتا ہے ۔ اس سافٹ وئير كو حاصل كرنے كے خواہش مند افراد "android market" كی جانب رجوع كرسکتے ہیں ۔
قابل ذكرہے كہ یہ سافٹ وئير حلال مصنوعات كی فروش كے مراكز ،اوقات شرعی ، فرانس كے مختلف شہروں كے ساتھ ساتھ يورپ كے ديگر مملك میں مساجد كے ایڈريس اور اسلامی ويب سائیٹس كے ساتھ براہ راست رابطے جيسی سہوليت پر مشتمل ہے ۔
960692