قرآن كی توہين ؛ افغان صدر كی جانب سے مجرموں کے خلاف قانونی کاروائی پر زور

IQNA

قرآن كی توہين ؛ افغان صدر كی جانب سے مجرموں کے خلاف قانونی کاروائی پر زور

23:50 - March 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2284064
بين الاقوامی گروپ : افغانستان كے صدر" حامد كرزئی" نے ۲٦ فروری كو ايك خطاب كے دوران عوام سے امن و امان برقرار ركھنے كی اپیل كی ہے اور قرآن کی بے حرمتی میں ملوث مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «xinhua»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی فوجيوں كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی كے بعد افغانستان میں جاری عوامی مظاہروں اور مختلف شہروں کی خراب صورتحال کے پيش نظر افغان صدر حامد كرزئی نے عوام سے اپيل كی ہے كہ امن و امان كی صورتحال كو برقرار ركھیں اور دشمنوں كو اس فرصت سے استفادہ كرنے كی اجازت نہ دیں ۔
واضح رہے کہ افغان صدر نے ايك بارپھر بگرام بيس میں امريكی فوجيوں كی جانب سے قرآن كو نذر آتش كرنے كی شديد مذمت كرتے ہوئے ملزموں كو سخت سزا دينے پر زور دياہے ۔
قابل ذكرہے كہ امريكی فوجيوں كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی كے واقعے كے بعد افغان عوام سڑكوں پر نكل آئے ہیں اور اس توہين آميز اقدام پر اپنے غم و غصے كا اظہار كررہے ہیں جبكہ ان عوامی مظاہروں كے نتيجے میں كئی افغان شہری بھی ہلاك يا زخمی ہوئے ہیں ۔
961095
نظرات بینندگان
captcha