ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی سركاری نيوز ايجنسی "AFP"اور واشنگٹن پوسٹ سے نقل كيا ہے كہ قابل اعتماد فوجی ذرائع نے اعلان كيا ہے بگرام ائير بيس پر قرآن كريم كو جلانے والے پانچ امريكی فوجيوں كی شناخت اور گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
اس اخبار نے رپورٹ میں كہا ہے كہ ان پانچ امريكی فوجيوں كو امريكی آرمی سے نكالنے كی اميد كی جاتی ہے ليكن سيكورٹی كے مسائل كی وجہ سے ان كے نام افشاء نہیں كئے جائیں گے۔
افغانستان كی علماء كونسل نے گذشتہ روز اپنے بيانیہ میں تاكيد كی ہے كہ قرآن كريم كی بے حرمتی كرنے والے عوامل كے خلاف مقدمہ چلانے اور سزا دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
964051