دہلی ؛ " قرآنی خطاطی كا ہنر" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

IQNA

دہلی ؛ " قرآنی خطاطی كا ہنر" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

23:55 - March 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2284756
بين الاقوامی گروپ : ہندوستانی دارالحكومت "دہلی" میں واقع "قومی دستاويزاتی سينٹر" میں "قرآنی خطاطی كا ہنر" كے عنوان سے نمائش جاری ہے ۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Indian Express»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش اسلامی جمہوری ايران كے كلچرل سينٹر سے منسلك "نور" مائيكرو فلم سينٹر كی كوششوں اور دہلی میں ہندوستان كے قومی دستاويزی سينٹر كے تعاون سے منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ نور مائيكرو فلم سينٹر نے ہندوستان كے دستاويزی سينٹر كے تعاون سے اس نمائش میں مختلف خطوط من جملہ ؛ طغراء ، كوفی اور عربی میں قرآنی موضوعات پر مشتمل عصر حاضر كے٦۰ مختلف خطاطی كے نسخوں كو جمع کرنے کے بعد منظر عام پر ركھا ہے ۔
نور مائيكرو فلم سينٹر كے انچارج "مہدی خواجہ پيری" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ انيسوی صدی كے اوائل میں مساجد اور محلات كی ديواروں اور بہت سے دينی متون میں نظر آنے والی روايتی فن خطاطی فراموشی كے خطرے سے دوچار تھی ۔
قابل ذكرہے كہ اس نمائش كا ہدف ايران ، تركیہ اور ہندوستان میں رائج رہنے والی قرآن كريم كی دستی تحرير اور خطاطی كے روايتی طريقوں كا احيا كرنا ہے۔
962036
نظرات بینندگان
captcha