ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے كہ بلجئيم كے مصری نژاد وكيل حسين علی السيد نے افغانستان میں امريكيوں كے ہاتھوں قرآن جلانے كے واقعہ پر امريكی صدر ، وزير دفاع كے خلاف ہيگ كی عالمی عدالت میں پہلی شكايت درج كرائی ہے۔
اس شكايت كا نمبر 2322 ہے اور حسين علی السيد نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ امريكہ كے خلاف پہلی شخصی شكايت ہے جس میں مسلم علامت يعنی قرآن كريم كی توہين پر ايك ارب ڈالر كا معاوضہ دينے كا مطالبہ كيا گيا۔
اس شكايت میں كہا گيا ہے كہ امريكی فوجيوں نے ايسا جرم كيا ہے جس كے اثرات آئندہ دنيا پر ہوں گے اور ايك ارب مسلمانوں كی توہين كی گئی ہے اور جہان اسلام كے خلاف اعلان جنگ كيا گيا ہے امريكی فوجيوں كی اس شرمناك حركت پر سكوت نہیں كيا جاسكتا۔
964817