"خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾" استعمار كے جھوٹے پروپيگنڈہ كے مقابلے میں مسلمانوں كے كے لئے ڈھال ہے

IQNA

"خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾" استعمار كے جھوٹے پروپيگنڈہ كے مقابلے میں مسلمانوں كے كے لئے ڈھال ہے

23:53 - March 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2285501
بين الاقوامی گروپ : آج جبكہ استعماری میڈيا جھوٹی تبليغات اور فتنہ انگيزی كے ذريعے اسلام فوبيا كی ترويج كررہا ہے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ ايك مضبوط ڈھال كی مانند مسلمانوں كا دفاع كر رہی ہے۔
فرانس كی اينٹی صیہونی كمیٹی"شالون فلسطين" (Collectif Chalon Palestine) كی ركن اور تيونسی تجزیہ نگار "نرجس بن عبادة" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ عصر حاضر میں اسلام فوبيا كے مقابلے كی خاطر اسلامی خبر رساں ايجنسياں بہت اہم كردار ادا كر رہی ہیں خيال ظاہر كيا ہے كہ خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ اسلامی ممالك اور دنيا بھر كے مسلمانوں سے مربوط خبروں كو بوقت اور درست انداز سے پيش كرنے كے ساتھ ساتھ جھوٹ پر مبنی مغربی پروپگينڈے كوناكام بنانے اور مخلتف زبانوں میں اخبار كے ترجمے كے ذريعے قارئين كو حقيقت سے مطلع كر رہی ہے ۔
انہوں نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ خطے میں عوامی انقلاب اور اسلامی بيداری كے قيام میں اسلامی ذرائع ابلاغ كليدی كرداد پيش كر رہے ہیں واضح كياہے كہ اس وقت دنيا میں مھم ترين جنگ ذرائع ابلاغ كی جنگ ہے اور میڈيا میں جو گروپ بھی تيزی سے عمل كرے گا اس جنگ میں كامياب ہوگا جبكہ آج اسلامی میڈيا بالخصوص خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كا مہم ترين كردار دشمن كی سازشوں كو برملا كرنا اور بغير كسی تعصب اور جانبداری كے خبر كو منتقل كرنا ہے ۔
964743
نظرات بینندگان
captcha