مصر ؛ شيعوں كی جانب سے بنيادی آئين كی تدوين كے لیے قائم كمیٹی میں شركت كی اپيل

IQNA

مصر ؛ شيعوں كی جانب سے بنيادی آئين كی تدوين كے لیے قائم كمیٹی میں شركت كی اپيل

23:54 - March 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2285506
بين الاقوامی گروپ : مصر كی "آل بيت(ع) سپريم كونسل" كے سيكرٹری جنرل اور شيعہ جماعت "الغدير" كے بانی " محمد الدرينی" نے بنيادی آئين كی تدوين میں مختلف سياسی جماعتوں كے نمائندوں من جملہ ، شيعوں كو شامل كرنے پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں نيوز نیٹورك "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت بہت سی سياسی اور مذہبی جماعتیں مصر كے بنيادی آئين كی تدوين كے لیے قائم كمیٹی میں اپنے نمائندوں كی شموليت پر اصرار كر رہی ہیں ، اس لیے ملك كی شيعہ جماعتوں نے بھی بنيادی قانون كے حولے سے قائم كمیٹی میں شيعہ رہنماؤں كو شامل كرنے كی اپيل كی ہے ۔
واضح رہے كہ مصر كی آل بيت﴿ع﴾ سپريم كونسل كے جنرل سيكرٹری اور شيعہ جماعت "الغدير" كے بانی محمد الدرينی" نے وزير اعظم "كمال الجنزوی"، پارليمانی سپيكر" سعد الكتاتنی" ، مجلس الشعب كے صدر اور مسلح افواج كی سپريم كونسل كے سربراہ سے اپيل كی ہے كہ بنيادی قانون كی تدوين كے لیے قائم كمیٹٰی میں مختلف عوامی گروپوں من جملہ ، شيعوں كی شموليت پر توجہ دی جائے ۔
963678
نظرات بینندگان
captcha