جرمنی؛ "مونسٹر" كے ہسپتال میں نماز خانے كا قيام

IQNA

جرمنی؛ "مونسٹر" كے ہسپتال میں نماز خانے كا قيام

23:48 - March 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2286979
بين الاقوامی گروپ : جرمنی كے شہر "مونسٹر" میں واقع "آنٹونيوس" ہسپتال میں منعقدہ ايك تقريب كے دوران مسجد "فاتح" كے امام جماعت "صبری پالچين" كی موجودگی میں نماز خانے كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اسلامی ثقافت و روابط آرگانئزیشن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نماز خانے كا قيام مسلمان مريضوں کے لیے دينی فرائض كی ادائيگی كا موقع فراہم کرے گا ۔
مسجد "فاتح" كے ٹرسٹی بورڈ كی ركن "زبيل كزہ" نے كہا ہے كہ اس ہسپتال میں ہفتے كے دوران تقريبا ۵ سے ٦ مسلمان مريضوں كا علاج كيا جاتا ہے ۔ اس نماز خانے كا قيام علاوہ ازیں كہ ہسپتال میں داخل مريضوں كی روحانی ضرورتوں كو پورا كرے گا بلکہ ان مريضوں كے لیے يومیہ نمازوں كی ادائيگی كا موقع بھی فراہم كرے گا۔
964944
نظرات بینندگان
captcha