جامعۃ الزہرا﴿ع﴾ کراچی كی پرنسپل "طاہرہ فاضلی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) کےساتھ خصوصی گفتگو كے دوران کہا ہےکہ ان کورسز میں ادارہ "تنزیل" کے تعلیمی نصاب پر مشتمل کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے تجوید اور قرآن کے تکراری کلمات کے ساتھ ساتھ تدریس قرآن کے مختلف طریقوں کی تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔
طاہرہ فاضلی نے مزيدکہا ہے کہ ان تعلیمی کورسز میں االمہدی سینٹر کی جانب سے ترجمہ شدہ علامہ طباطبائی كی تفسیری کتابوں اور تجوید قرآن کریم سکھانے کے لیے ایران اور مصرکے معروف بین الاقوامی قاریوں کی تلاوت پر مشتمل کیسٹوں سے استفادہ کیا جاتا ہے ۔
جامعۃ الزہرا﴿ع﴾ طاہرہ فاضلی نے ادارے كی قرآنی سرگرميوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے كہ تفسير قرآن كے سابقہ کورسز میں سورہ نور کی تفسیر کی جاتی رہی ہے جبکہ حالیہ کورسز میں سور بقرہ اور سورہ آل عمران کی تفسیر جاری ہے
965363