امارات ؛ قرآن كی اشاعت كےنئے مركز كا افتتاح

IQNA

امارات ؛ قرآن كی اشاعت كےنئے مركز كا افتتاح

23:19 - March 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2287734
بين الاقوامی گروپ : متحدہ عرب امارات كی سب سے چھوٹی رياست "عجمان" میں قرآن اور قرآنی كتابوں كی اشاعت كے لیے ايك مركز كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «GulfNews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عجمان كے حاكم "شيخ حميد بن راشد النعيمی" نے قرآن كريم اور قرآنی كتابوں كی اشاعت كے لیے اس مركز كے قيام كا حكم صادر كيا ہے ۔
واضح رہے كہ "النعيمی" فلاحی ادارے كے زير نگرانی كام كرنے والا یہ مركز قرآن اور قرآنی كتابوں كی اشاعت كے علاوہ مختلف زبانوں میں قرآنی ترجمے بھی شائع كرے گا۔
قابل ذكرہے كہ قرآنی تعلیمات كی ترويج اور مختلف قرآنی پروگراموں كا اجراء کرنا اس مركز كے ديگر اہداف میں شمار ہوتا ہے ۔
964960
نظرات بینندگان
captcha