ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے قطر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطر كی وزارت ثقافت و فنون كی كوششوں سے اور قطری جوانوں پر مشتمل ۱۴ كلبوں كی شركت كے ہمراہ۲٦ فروری سے شروع ہونے والے یہ قرآنی مقابلے ۴مارچ كو اختتام پزير ہوئے ہیں ۔
قطر كی وزارت ثقافت و فنون سے منسلك جوانوں كی ثقافتی فعاليتوں كے ادارے كے سربراہ " جمال فايز" نے كہا : اس ادارے نے ايك اعزازی تقريب كے دوران قرآن و حديث كے مقابلوں میں كامياب ہونے والے شركاء كے درميان قيمتی انعامات تقسيم كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انعامی تقريب میں پہلی تين پوزشنين حاصل كرنے والے كلبوں كے ساتھ ساتھ ان مقابلوں میں كامياب ہونے والے جوانوں كی بھی تجليل كی جائے گی۔
965536