امريكہ ؛ مسلمان طلباء و طالبات كے درميان حفظ قرآن كے مقابلے

IQNA

امريكہ ؛ مسلمان طلباء و طالبات كے درميان حفظ قرآن كے مقابلے

23:34 - March 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2288035
بين الاقوامی گروپ : 27 اپريل كو" پلزنٹ ويو" سكول میں امريكہ كی رياست " ٹنسی" كے سب سے بڑے شہر "ممفس" سے تعلق ركھنے والے مسلمان طلباء و طالبات كے درميان حفظ قرآن كريم كے مقابلے منعقد كیے جائیں گے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Pleasant View School»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے پری سكول كے بچوں اور پہلی سے ساتویں كلاس كے طلباء و طالبات كے لیے قرآنی سورتوں ضحی، شمس، بروج، نازعات، نبأ، انسان، مرسلات، مدثر اور قلم كےحفظ پرمشتمل ۹ گروپوں میں منعقد كیے جائیں گے۔
واضح رہے كہ ۹ اور ١۳ اپريل كو بھی اس سكول كے پہلی سے ساتویں كلاس كے بچوں كے درميان حديث كے مقابلوں كا اہتمام كيا جائے گا جو پيغمبر اكرم (ص) كی مشخص شدہ احاديث كے عربی سے انگلش ترجمے كے امتحان پر مشتمل تين گروپوں میں منعقد كیے جائیں گے۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے قرآن كے ساتھ بچوں كا بيشتر انس اور قرآنی آيات میں غور وفكر كے ساتھ ساتھ پيغمبر اسلام (ص) كی احاديثوں سے آگاہی كی خاطر منعقد كیے جارہے ہیں۔
965586
نظرات بینندگان
captcha