فرانس كے محقق ، مصنف اور اخباری رپورٹر " يان منصور توفيق ڈوگرانج" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اس بات پر زور ديا ہے كہ اس وقت مسلمان ايك ايسے زمانے میں زندگی بسر كر رہے ہیں جس میں پيغمبراسلام (ص) كے پيغام كو دنيا والوں كے گوش گزار كرنا بہت ضروی ہے كيونكہ یہ سنگين فريضہ رسول اكرم(ص) كی وفات كے بعد امت اسلامیہ كے كندھو پر آن پڑا ہے ۲۳ سال كے عرصے دوران پيغمر (ص) پر نازل ہونے والی تمام آيات و پيغامات بشريت كی ہدايت كا مكمل سامان ہیں اور یہ الہی پيغامات ہر زمانے میں انسانوں كو نجات دے سكتے ہیں تاكہ تمام انسان دنيا اور آخرت میں سعادتمند ہو سكیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ قرآن اور پيغمبر اكرم (ص) كے پيغام كو دنيا والوں تك پہنچانا ہر مسلمان كا دينی فريضہ ہے اسی طرح قرآن اور اسلام كے نام سے دنيا كی مختلف چاليس زبانوں میں كام كرنے والی خبررساں ايجنسی(ايكنا) كو بھی اس دينی فريضے كو اپنی ذمہ داريوں میں سرفہرست قرار دينا چاہيئے ۔
965748