فلسطين میں "اسلام میں عورت كا مقام" كے نام سے سيمينار

IQNA

فلسطين میں "اسلام میں عورت كا مقام" كے نام سے سيمينار

22:58 - March 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2288293
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كے ادارہ برائے خواتين امور كے زير اہتمام 6 مارچ 2012ء سے نابلس كے شہر میں "اسلام میں عورت كا مقام" پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطينی نيوز ايجنسی "معا" سے نقل كيا ہے: خواتين كے عالمی دن كی مناسبت سے یہ سيمينار فلسطين كی يونيورسٹی میں خواتين اور يونيورسٹی كے طلاب كی شركت سے منعقد ہوا۔
صوبہ نابلس كے مفتی شيخ احمد شوباش نے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا اسلام میں خواتين كا خاص مقام ہے قرآن و حديث كی رو سے خواتين كو خاص ذمہ دارياں سونپی گئی ہیں انہوں نے مزيد كہا سماج میں خواتين كا اہم كردار ہے،مرد اور عورت، خاندان اور بچوں كی تربيت میں بہت اہم كردار ادا كرتے ہیں عورتیں اس سماج كا نصف حصہ ہیں۔
967480
نظرات بینندگان
captcha