عالمی سطح پر قرآن كی بے حرمتی كے خلاف احتجاج كا سلسلہ جاری

IQNA

عالمی سطح پر قرآن كی بے حرمتی كے خلاف احتجاج كا سلسلہ جاری

23:52 - March 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2289060
بين الاقوامی گروپ : افغانستان میں قرآن كی بے حرمتی کے خلاف بين الاقوامی سطح پر شديد ردعمل كے بعد قفقاز میں مسلمانوں كی آرگنائزيشن نے بھی اس اسلام مخالف اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ اس قسم كے اقدامات امن و امان كی نابودی كے ساتھ ساتھ اديان اور قوموں كے درميان گفتگو كے عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جانے والی كوششوں كی نشاندہی کرتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے آذربائيجان كی خبر رساں ايجنسی (apa)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قفقاز میں مسلمانوں کی آرگنائزيشن نے اعلان كياہے كہ عصر حاضر میں ناپسنديدہ ترين اقدامات میں سے ايك اديان اور دينی شعار بالخصوص اسلام اور قرآن كو نشانہ بنانا ہے ۔ اور ہم ايسے اقدامات كو امن و امان كی بربادی اور اديان سميت قوموں كی باہمی گفتگو كو نقصان پہنچانے كی كوشش سمجھتے ہیں۔
آرگنائزيشن نے زور ديا ہے كہ ہر روز دنيا بھر سے من جملہ ؛ عراق ، پاكستان اور ديگر اسلامی ممالك سے اسلام مخالف اقدامات كی خبریں سننے كو ملتی ہیں جو انسانيت ، عدالت اور مساوات پر اثر انداز ہوئی ہیں اسی طرح اديان اور قوموں كے درميان اختلافات كی راہ ہموار كرتی ہیں ۔
967512
نظرات بینندگان
captcha