ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «التوافق»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين کی شيعہ علماء كونسل كے سربراہ آيت اللہ " الشيخ عيسی قاسم " نے پہلی مرتبہ ان مظاہروں میں شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ ان مظاہروں كا انعقاد بحرينی سرزمين پر سعودی قابض فوج كی آمد كے ايك سال مكمل ہونے كے ساتھ كيا گيا ہے اور اسی سلسلے میں حكومت مخالف تحريكيوں كی جانب سے عوام كو وسيع پيمانے پر مظاہروں كا انعقاد كرنے كی دعوت دی گئی تھی ۔
968230