نیٹو فورسز كے لیے "قرآن كے احترام" كے عنوان سےتعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

نیٹو فورسز كے لیے "قرآن كے احترام" كے عنوان سےتعليمی كورس كا انعقاد

23:48 - March 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2289907
بين الاقوامی گروپ : افغانستان كے بگرام ائير بيس میں امريكی فوجيوں كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی پر دنيا بھر كے مسلمانوں كے شديد احتجاج كے بعد نیٹو نے اپنے فوجيوں كے لیے "قرآن كے احترام" كے عنوان سے تعليمی كورس كا آغاز كيا ہے
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "نيوز" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كورس كا آغاز ايك ہفتہ پہلے كيا گيا ہے جس كا ہدف افغانستان میں غير ملكی فورسز كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی كی روك تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات كرنا ہے ۔
واضح رہے كہ امريكی ميرين فورس كے شعبہ زبان اور ثقافت میں فعالیت کرنے والے كرنل "جارج رابنسن" نے "لاس اينجلس ٹائمز" كو دیے گئے ايك خصوصی انٹرويو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ اس كورس كے دوران فوجيوں كو كيا كرنا ہے اور كيا نہیں ، كی تعليم دينے سے پہلے ان كو اس موضوع سے آشنا كيا جائے گا كہ كيوں مسلمانون كے نزديك قرآن اتنی اہميت كا حامل ہے؟
968249
نظرات بینندگان
captcha