ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اخبار اليوم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۸ مارچ كو احمد الطيب نے بين الاقوامی مجمع تقريب بين المذاہب كے معاون "محمد حسين تبرائيان" كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا : آج امت اسلامیہ دشمنوں كے نشانے پر ہے اور مغربی دنيا مسلمانوں كے درميان اختلاف اور فتنہ ايجاد كرنے كی بھر پور كوشش كر رہی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ اس ملاقات كے دوران اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے مابين اتحاد و يكجہتی اور عالم اسلام كے ساتھ ساتھ مصری معاشرے میں جامع الازہر كے كردار كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
968280