تيونس ؛ وزارت دينی امور نے مساجد سے مربوط تمام معاملات كی ذمہ داری سنبھال لی

IQNA

تيونس ؛ وزارت دينی امور نے مساجد سے مربوط تمام معاملات كی ذمہ داری سنبھال لی

23:46 - March 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2289914
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی وزارت دينی امور نے اعلان كيا ہے كہ آج كے بعد مساجد سے مربوط تمام معاملات من جملہ آئمہ مساجد كا عزل اور نصب اس ادارے كے توسط سے انجام دياجائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «tunisienumerique»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كی وزارت دينی امور نے اعلان كيا ہے كہ ملكی سطح پر مساجد سے مربوط تمام معاملات اس وزارت كے توسط سے انجام دیے جائیں گے۔ اور كسی بھی ادارے يا سياسی جماعت كو مساجد كے امور من جملہ ؛ ائمہ مساجد كے عزل اور نصب میں كسی عنوان سے مداخلت كا حق حاصل نہیں ہوگا۔
واضح رہے كہ اس حكم كے مطابق اگر كسی علاقے كے نمازی امام مسجد كی جانب سے وطائف كی ادائيگی پر عدم اطمئنان کا اظہار کریں تو اس مسئلہ كو سركاری طور پر وزارت دينی امور كے سامنے پيش كرنے کے پابند ہونگے اور متعلقہ حكام شہريوں كے عدم اطمئنان كی وجوہات كا جائزہ لينے كے بعد حتمی فيصلہ كریں گے ۔
968301
نظرات بینندگان
captcha