ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عراق كی غير سركاری خبر رساں ايجنسی «إيپا»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اجتماع میں شريك افراد نے امريكی فوجيوں كی جانب سے قرآن جلانے كی پرزور مذمت کے ساتھ ساتھ اسرائيلی جيل میں بھوك ہڑتال كرنے والی فلسطينی خاتون قيدی «هناء الشلبی»،كے ساتھ اظہار يكجہتی بھی كيا ہے ۔
نجف اشرف كی "علی المرتضی" فاؤنڈيشن كے انچارج"كاظم الجابری" نے كہا : اظہار رائے كی آزادی كو بہانہ بنا كر قرآن كی مسلسل بے حرمتی اس بات كی نشاندہی كرتی ہے كہ اسلامی شعائر كی توہين كرنے والوں كا ايمان سے كوئی سروكار نہیں ہے ۔
968304