امريكہ ؛ دوسری سالانہ اسلام كانفرنس كا انعقاد

IQNA

امريكہ ؛ دوسری سالانہ اسلام كانفرنس كا انعقاد

23:49 - March 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2291343
بين الاقوامی گروپ : امريكہ میں ۲۰ اور ۲١مئی كو شيكاگو كی "ڈوپول" يونيورسٹی میں دوسری سالانہ اسلام كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا .
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «TCOIA»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس "۲۰۳۰ء ؛ امريكہ میں اسلام اور آئندہ نسل" كے عنوان سے امريكہ میں اسلام كونسل كی كوششوں سے منعقد كی جائے گی۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس كے دوران مسلمانوں كی شناخت، مسلمانوں كے پاس موجود مواقع ، ۲۰۳۰ ء تك مسلمانوں كے لیے شہری حقوق جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
واضح رہے ك كانفرنس كے دوران تعليمی مباحث جيسے اسلامی مدارس كا نظام ، درسی نظام ، مسلمانوں كی اعلی تعليم ، ۲۰۳۰ء تك مسلمانوں كی تعليمی صورتحال وغيرہ پر بھی بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
969076
نظرات بینندگان
captcha