ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "راصد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعيد الشھری نے اپنے اشتعال انگيز بيانات میں قطيف كے پر امن مظاہروں میں شركت كرنے والے مظاہرين كو ايرانی جاسوس قراريتے ہوئے شیعوں کے اس گروپ كو قتل اور ان كے اموال كو غنيمت كے طور ہتھيا نے كا مطالبہ كيا ہے ۔
اس نے اپنے بيان میں صرف ايران كے بارے میں الزام تراشی پر اكتفا نہیں كيا بلكہ سعودی حكومت كو بھی شديد تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ سعودی علماء آل سعود كے درباری ہیں اور سعودی حكومت رافضيوں كے حقائق سے پردہ اٹھانے میں تعلل كا مظاہرہ كر رہی ہے ۔
969471