ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں نيوز نيوزنیٹورك "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آسٹريليا میں مقيم مسلمان اقليتوں نے بحرينی عوام كی حمايت كے سلسلے میں اپنی فعاليتوں كو مزيد بڑھاتے ہوئے بحرينی سرزمين پر سعودی قابض فوج كے ايك سال مكمل ہونے كے ساتھ ملك بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد كیے ہیں۔
واضح رہے كہ نماز جمعہ كے بعد منعقد ہونے والے ان مظاہروں كے دوران ہاتھوں میں بحرينی پرچم اٹھائے سينكڑوں مظاہرين نے بحرينی حكومت اور سعودی قابض فوج كے خلاف شديد احتجاج كرتے ہوئے بحرينی عوام كے حق میں نعرے بازی كی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ مظاہرين نے بحرينی عوام كے مطالبات كی بھرپور حمايت كا بھی اعلان كيا ہے ۔
969117