ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اردن سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردنی محقق "جاسر العنانی" نے اس سيمينار كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ قدس كے اسلامی اور مسيحی آثارقديمہ صیہونيوں كے خطرے میں ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ۲۷۷ كے قريب دينی آثار پر یہودی اور عبری عنوان كا اطلاق كيا گيا ہے اسی طرح اسرئيلی حكومت كی جانب سے قدس كے علاقوں كو ايك ايك كركے یہودی بستيوں میں تبديل كيا جا رہا ہے ۔
العنانی نے واضح كيا : سال ۱۹۴۵ء كے طے پانے والے دو طرفہ معاہدے كی رو سے غاصب حكومت قبضے میں لیے گئے آثار قديمہ اور ملك كے ثقافتی اور تہذيبی ورثے كی حفاظت كی پابند ہوگی ليكن اسرائيل اپنی سياسی پاليسيوں كے ذريعے اس قانون كی كھلامكھلا خلاف ورزی كر رہا ہے ۔
968998