ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "العالم" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے جزيرے "السترۃ" كے عوام نے سعودی فورسز كے قبضے كے خلاف اور مظاہروں پر تشدد كی وجہ سے گذشتہ روز عمومی ہڑتال كی ۔ تمام مراكز اور سكول بند رہے اور ٹريفك بھی شہر میں كم رہی۔
سعودی غاصب فورسز نے گذشتہ سال مارچ میں بحرينی عوام كے مظاہروں كو كچلنے كيلئے سيدھی گولی چلاكر متعدد مظاہرين كو شہيد كرديا تھا۔ آج ايك سال كے بعد بحرينی عوام كے پر امن مظاہروں كو روكنے میں ناكامی كے بعد اپنے غاصبانہ قبضے كو جاری ركھنے كيلئے سعودی افواج مختلف حربے استعمال كررہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں جمعيت اسلامی" الوفاق" كے انسانی حقوق اور آزادی كے ادارے كے سرپرست سيد ھادی الموسوی نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ گذشتہ سال سے گرفتار طلبہ كو رہا كيا جائے۔
972015