بحرين میں سعودی افواج كی مداخلت بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے

IQNA

بحرين میں سعودی افواج كی مداخلت بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی ہے

16:30 - March 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2292305
بين الاقوامی گروپ: انجمن علماء اسلام لبنان كے سربراہ نے كہا كہ سعودی افواج كا بحرين میں داخلہ بين الاقوامی قوانين كے خلاف ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" ٹی وی چينل سے نقل كيا ہے كہ انجمن علماء اسلام لبنان كے سربراہ احمد الزين نے 13 مارچ كو آل خليفہ حكومت كے مخالف گروپوں كے سربراہوں سے ملاقات كی۔ جس میں گفتگو كرتے ہوئے انہوں نے كہا بحرينی عوام ايك متمدن ملت ہے اور آزادی و عدالت كا حصول ان كا بنيادی حق ہے۔
احمد الزين نے سعودی مسلح افواج كی بحرين كے مسئلے میں مداخلت پر افسوس كا اظہار كيا اور اس غاصبانہ قبضے كو بين الاقوامی قوانين كے خلاف قرار دے ديا اور بحرينی عوام كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
971919
نظرات بینندگان
captcha