ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «al-kanz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی رياست فلوریڈا میں واقع "دا ورلڈ اوریٹيج" نامی كليسا كے پادری "ٹيری جونز" جس نے سال ۲۰١۰ ء میں قرآن جلانے كی دھمكی دی تھی ، ايك بار پھر افغانستان میں امريكی فوجيوں كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی كی حمايت كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ وہ عالمی مہم كے دوران مسلمانوں كی مقدس كتاب كو جلانے كا افتتاح كرے گا۔
اس نے مشرق وسطی میں مسيحيوں كی حقوق تلفی اوراس خطے میں مسيحيوں سے امتيازی برتاؤ ﴿!﴾ ، كی جانب اشارہ كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ اگر اس قسم كی سياسی پاليسياں جاری رہیں تو وہ ايك بار پھر مئی میں شروع ہونے والی عالمی مہم كے دوارن قرآن جلانے اور پيغمبر ﴿ص﴾ كی توہين آميز تصاوير كو نشر كرنے كا افتتاح كرے گا۔
972905