ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ bahrainrevolutionnews، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے بحرينی سرزمين پر سعودی قابض افواج كے ايك سال مكمل ہونے کی مناسبت اور بحرينی انقلابيوں كو بے دردی سے كچلنے كے خلاف احتجاج کے لیے منعقد كیے گئے تھے۔
رپورٹ كے مطابق ، مظاہرين نے فلك شغاف نعروں كے ذريعے پر امن مظاہروں كو جاری ركھنے ، بحرينی انقلاب كے اہداف كے تحقق اور قابض فوجوں كو ملك سے نکالنے کی خاطر مقاومت كو مزيد مضبوط كرنے پر زور ديا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ آل سعود كی سكيورٹی فورسز كی جانب سے ان پرامن مظاہروں كو تشدد كا نشانہ بنايا گيا ہے جس كے نتيجے میں زخمی ہونے والے درجنوں بحرينیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل كر ديا گيا ہے ۔
972903١