عرب ممالك كے سربراہ فلسطينی عوام كی حمايت کریں : لبنان کے مفتی اعظم

IQNA

عرب ممالك كے سربراہ فلسطينی عوام كی حمايت کریں : لبنان کے مفتی اعظم

23:53 - March 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2292613
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے مفتی اعظم نے غزہ پر اسرائيل كے تازہ حملوں كی شدید مذمت كرتے ہوئے عربی ممالك كے سربراہوں کی جانب سے فلسطينی عوام كی بھر پور حمايت كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں نيوز نيوزنیٹورك "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے مفتی اعظم "محمد رشيد قبانی " نے فلسطينی عوام پر ہونے والے صیہونی مظالم كو سفاكانہ اور مجرمانہ اقدام قرارد يا ہے ۔
واضح رہے کہ مفتی اعظم نے عربی اور اسلامی ممالك كے سربراہوں سے فلسطین میں جاری اسرائيل كے تباہ كن حملوں کے پیش نظر فلسطينی عوام كی ہر ممکنہ مدد كرنے كی اپيل كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ غزہ پر اسرائيلی حملے اس بات كی نشاندہی كرتے ہیں كہ صیہونیوں نے غزہ میں فلسطينی عوام کو نست و نابود کرنے اور مسئلہ فلسطين كو مكمل طور پر ختم كرنے كی پاليسی اپنا ركھی ہے ۔
972339
نظرات بینندگان
captcha