برسلز كے مسلمانوں كا شيعہ مسجد نذر آتش كرنے پر خاموش مارچ

IQNA

برسلز كے مسلمانوں كا شيعہ مسجد نذر آتش كرنے پر خاموش مارچ

18:35 - March 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2293129
بين الاقوامی گروپ: برسلز كے مسلمان 18 مارچ 2012 كو شيعہ مسجد كے نذر آتش كرنے كے خلاف خاموش و پر امن احتجاج كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "سفير نيوز" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اسلامی مركز امام رضا كی انتظامیہ نے برسلز كے تمام شيعہ اور اہل سنت مسلمانوں كو احتجاجی مارچ میں شركت كی دعوت دی ہے۔
انتظامیہ نے كہا ہے كہ شدت پسند وہابيوں كے ہاتھوں نذر آتش ہونے والی امام رضا مسجد اور پيش امام كو شہيد كرنے كے خلاف اتوار 18 مارچ كے دن ايك خاموش اور پر امن احتجاج كيا جائے گا۔ اسلامی مركز امام رضا كے ركن كامل مرابط نے كہا اس احتجاجی ريلی میں تمام مذاہب كی شركت سے مسلمانوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كا اظہار ہوگا۔
972840
نظرات بینندگان
captcha