مراكش ؛ اسلامی تحقيقاتی اور تعليمی چينل كے افتتاح كا جائزہ ليا جائے گا

IQNA

مراكش ؛ اسلامی تحقيقاتی اور تعليمی چينل كے افتتاح كا جائزہ ليا جائے گا

23:48 - March 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2293214
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعليم اور ثقافت آرگنائزيشن﴿آيسسكو﴾ كی كوششوں سے مراكش كے دارالحكومت "رباط" میں "اسلامی تحقيقاتی اور تعليمی چينل PIREN" كے حوالے سے خصوصی نشست كا اہتمام كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تحقيقاتی اور تعليمی چينل كے افتتاح كے لیے قائم قومی مشاورتی كمیٹی نے انفارميشن اور ٹيكنالوجی كے شعبے میں اسلامی ممالك كے بنيادی ڈھانچے كا جائزہ اور ان ممالك كے مابين مشتركہ ٹی وی چينل كے قيام كے لیے پہلی علمی نشست كا انعقاد كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس بين الاقوامی چينل كے قيام كی صورت میں آيسسكو ادارے كے ركن ممالك كے مسلمان محققين اور ماہرين اپنے تازہ ترين نتائج اور تجربوں كا تبادلہ كر سكیں گے ۔
قابل ذكرہے كہ اس نشست كے دوران قومی مشاورتی كمیٹی كے اراكين پاكستان ، ايران ،الجزائر ، مصر ، قزاقستان ، ملائيشيا ، تركی ، مراكش ، سوڈان، سنيگال اور نائجيريا كے قومی تحقيقاتی اور تعليمی چينلز سے مربوط اطلاعات كا جائزہ لیں گے ۔
973342
نظرات بینندگان
captcha