ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "izhumbarg"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اسلامك سنٹر ہمبرگ نے اپنے بيانئے میں كہا ہے كہ دنيا میں اسلام كی طرف تمايل بڑھنے كی وجہ سے منحرف گروپوں كے افكار محدود ہورہے ہیں اور یہ منحرف گروپ مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنے كيلئے ايسے اقدام كررہے ہیں۔
اس بيانئے میں آياہے آج بيداری اسلامی كی وجہ سے دنيا میں ايك تبديلی ہورہی ہے۔ فكری، سياسی اور سماجی تبديليوں كا آغاز ہوچكا ہے۔ اسلام دشمن قوتیں كچھ بے عقل اور جاہل لوگوں كے ذريعے مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنے كی كوشش كررہے ہیں اور ايسی وحشيانہ كاروائی شيعہ مسجد امام رضا كو جلانے كا واقعہ ہے۔ برسلز میں اس مسجد كے ساتھ قرآن كريم بھی نذر آتش ہوگئے جو كہ ايك قابل مذمت عمل ہےاور اس كی جتنی مذمت كی جائے، كم ہے۔
973443