ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "البشاير" سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار اسلامی مالياتی خدمات ٹرسٹ كے زير اہتمام فرمانٹ ہوٹل میں منعقد ہوگا اور دو دن جاری رہے گا۔
اس سيمينار كا مقصد مصر میں سرمایہ كاری كے مواقع فراہم كرنا ہے۔ یہ سيمينار مصر كی دو معروف تجارتی كمپنيوں سری الدين اينڈ پارٹنرز اور حجازی اينڈ پارٹنرز كے تعاون سے منعقد ہورہا ہے۔
يادرہے كہ اس سيمينار میں مصر اور دوسرے افريقن ممالك كے سرمایہ كاری اور اسلامك بينكنگ كے ماہرين شركت كریں گے۔
973520