حزب اسلامی اردن كا عرب حكمرانوں سے بيت المقدس كی حفاظت كا مطالبہ

IQNA

حزب اسلامی اردن كا عرب حكمرانوں سے بيت المقدس كی حفاظت كا مطالبہ

23:34 - March 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2293671
بين الاقوامی گروپ: اردن كی اعتدال پسند حزب اسلامی نے عرب حكمرانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ عرب ليگ 30 مارچ 2012ء كو بغداد میں ہونے والے اجلاس میں بيت المقدس كے مسئلے كو اولويت دے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "CPI"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ حزب اسلامی نے اپنے بيانئے میں عرب حكمرانوں كو بيت المقدس كی یہودی سازی كو روكنے كيلئے سنجيدہ كوششیں كرنی چاہئیں۔
اس بيان میں آيا ہے كہ صیہونی حكومت عرب كے درميان اختلاف اور ان كی غفلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ كی پٹی پر حملہ كرديا ہے اس خطے كے فلسطينيوں كو خاك و خون میں نہلا ديا ہے اور ان كے گھروں كو تباہ و برباد كرديا ہے۔
صیہونی حكومت ہر روز دريائے اردن كے مغربی كناروں سے متعدد فلسطينيوں كو گرفتار كرتے ہیں یہودی، فلسطينيوں كے زمين اور باغات پر قبضے كررہے ہیں جبكہ صیہونی حكومت كی بين الاقوامی معاہدے كی پروا نہیں كررہی ہے۔
974028
نظرات بینندگان
captcha