امريكی فوجيوں كو قرآن جلانے اور نہتے عوام پر ظلم كی سزا ملنی چاہيئے

IQNA

امريكی فوجيوں كو قرآن جلانے اور نہتے عوام پر ظلم كی سزا ملنی چاہيئے

23:55 - March 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2293680
سياسی گروپ : مسلح افواج كی مشتركہ كمیٹی كے معاون نے خيال ظاہر كيا ہے كہ امريكی فوجيوں كو قرآن كی توہين کے ساتھ ساتھ پاكستان اور افغانستان كی مظلوم عوام كے قتل عام كی خاطر خود كو شديد رد عمل اور انتقام سے محفوظ نہیں سمجھنا چاہيئے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مسلح افواج كی مشتركہ كمیٹی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جنرل سيد مسعود جزائری نے افغانستان میں جاری جنگ میں رونما ہونے والی تبديليوں اور نتائج كےساتھ ساتھ امريكہ اور اس كے اتحاديوں كی جانب سے افغانستان میں جاری ظلم و ستم پر افغان غيرتمند مسلمانوں كے بڑھتے ہوئے غم و غصے کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا ہے كہ ظاہرا وائیٹ ہاؤس کے اندر افغانستان میں امريكہ اور اسكے اتحاديوں كی بيشتر موجودگی سے خطےکو لاحق خطرات خصوصا امریکی فوجیوں کے حالیہ جرائم اور افغان مسلمانوں میں پھلينے والی نفرت کی جانب توجہ كرنے والے كوئی نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہاہے كہ امريكہ كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی اور ١٦ افغانيوں كے قتل عام پر اٹھنے والی نفرت كی لہر نے ديگر قابض ملکوں خصوصا جرمنی پر بھی خوف طاری كر ديا ہے ۔
۹۷۳۲۲١
نظرات بینندگان
captcha