ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "almasryalyoum"سے نقل كيا ہے كہ خلق پارٹی نے گذشتہ شب محمد سعد الكتاتنی كی سربراہی مںہ ايك اجلاس منعقد ہوا جس میں مطالبہ كيا گيا كہ ملت فلسطين پر اسرائيل كے ظالمانہ اور وحشيانہ حملوں كے اعتراض میں قاہرہ سے اسرائيلی سفير كو نكال ديا جائےاور تل ابيب سے اپنے سفير كو واپس بلا ليا جائے۔
اس بيانیہ میں كہا ہے كہ فورا مصر اسرائيل كو گيس كی فراہمی بند كردے اور كہا كہ مصر كی انقلابی قوم كبھی بھی صیہونی حكومت كی اتحادی اور دوست نہیں ہوسكتی كيونكہ اسرائيل مصر اور عربی اقوام كی دشمن ہے اس بيان میں آيا ہے كہ مصر كی حكومت اسرائيل كے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں پر تجديد نظر كرے اور صیہونی حكومت مصر كيلئے خطرہ تصور كی جاتی ہے سے تمام روابط كو منقطع كيا جائے۔
971128