لبنان كے اسلامی علوم كے محقق اور تاريخ دان ، شيخ جعفر المھاجر نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ بے شك سيد حسن نصر اللہ ايك ايسی استثنائی شخصيت ہیں جن كے لوگوں كے ساتھ صداقت اور ايمان داری پر قائم تعلقات زبان زد خاص و عام ہیں اس عظيم رہنما نے اپنے حاميوں پر كافی گہرے اثرات مرتب كیے ہیں اسی طرح ايسے الہی انسان ہیں جن كی شخصيت میں دينی اقدار جلو گر نظر آتی ہیں ۔
محمد جعفر المھاجر نے مزيد كہا ہے كہ اسرائيل كے ساتھ جنگ میں اسلامی مزاحمتی تحريك "حزب اللہ" كی كاميابی كا راز سيد حسن نصر اللہ كی بے مثال قيادت میں پنھان تھا جو جنگ كے طولانی سالوں كے دوران صیہونی دشمن كی سازشوں اور خواہشات كے مقابل پر لبنان كی ثابت قدمی اور سربلندی كا باعث بنی ہے ۔
973440