ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كی وزارت مذہبی امور نے ۲۳ مارچ كو ملك میں قرآن كے قومی دن كی مناسبت سے قرآن كی توہين اور "بن قردان" نامی شہر میں مسجد كی بے حرمتی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے زور ديا ہے كہ قران كی توہين اور اسلامی مقدسات كی بے حرمتی دشمنوں كی جانب سے تيونسی مسلمانوں كو اسلامی اقدار سے دور رکھنے کی سازشوں كا حصہ ہے ۔
اس بيان میں واضح كيا گيا ہے كہ اس قسم كے اقدامات اور سازشوں كا بہترين جواب ملك میں حفظ و قرٲت قرآن كريم کا فروغ اور دل سے اس الہی كتاب كا احترام كرنا ہے ۔ جبكہ تيونسی عوام كی جانب سے ملك میں اسلامی اور قرآنی تعليمات كی مسلسل ترویج نے دشمن كو افسردہ اور اس قسم كے گستاخانہ اقدامات پر مجبور كر ديا ہے ۔
۹۷۴۷٦٦