اسرائيلی پوليس عالمی قدس ريلی میں شريك لاكھوں مظاہرين كا مقابلہ كرنے كے لیے ریڈ الرٹ

IQNA

اسرائيلی پوليس عالمی قدس ريلی میں شريك لاكھوں مظاہرين كا مقابلہ كرنے كے لیے ریڈ الرٹ

23:58 - March 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2295957
بين الاقوامی گروپ : قدس پر قابض صیہونی فوج نے ۳۰ مارچ كو لاكھوں افراد كی شركت كے ہمراہ منعقد ہونے والے مظاہروں كے خوف سے شام كی سرحدوں پر اپنی فورسز كو ریڈ الرٹ كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ AFP، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ريلی اس سال نماز جمعہ كے بعد دير ، كرانہ باختری ، غزہ اور قدس شريف جيسے مختلف شہروں میں منعقد كی جارہی ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق لبنان اور اردن میں مقيم فلسطينی مہاجروں سميت ان ممالك كے شہريوں نے فلسطينی سرحدوں كو عبور كر كے فسلطين اور قدس پر اسرائيلی قبضے كے خلاف احتجاج كا فيصلہ كيا ہے ۔
اسرائيلی فورسز كے كمانڈر "يوحنان ڈانينو" نے كہا ہے كہ "زمين كا دن " كی مناسبت سے ۳۰ مارچ كو شامی سرحدوں پر منعقد ہونے والے مظاہروں كے دوران تشدد اور مظاہرين كی جانب سے مقبوضہ فلسطينی سرزمين پر حملوں كا قوی امكان ہے ۔ اسلیے ہم نے اپنی فورسز كو ریڈ الرٹ كرنے کے ساتھ ساتھ مساجد میں جوانوں كے داخلے پر پابندی لگا دی ہے ۔
976397
نظرات بینندگان
captcha